the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد۔یکم مئی (اعتماد نیوز)پورے تلنگانہ میں 72فیصد ووٹ کی شری درج ہونے کے باوجود آخر تلنگانہ کا قلب مانے جانے والا بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر حیدرآباد میں صرف 53فیصد ووٹ کی کیا وجہ ہے۔ جبکہ کل پورے شہر میں ہر طرف سڑکیں سنسیان رہیں ۔ دکانوں کو بند رکھا گیا اسکے باوجود شہر میں چند وجوہات کی بنا پر ووٹنگ کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ چند معاشرہ کے ذمہ دار افراد کے مطابق چند وجوہات تھیں جنکے سبب ووٹنگ میں کمی ہوئی ۔

ایک بنیادی وجہ یہ تھی کہ کل شہر میں کئی جگہ فہرست رائے دہندگاں میں رائے دہندوں کے ناموں کو حذف کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

شہر کے کئی نوجوان دیگر ممالک میں ملازم ہیں مگر شہر کے فہرست رائے دہنگاں میں انکا نام شامل ہے۔

موسم گرما کے چھٹیوں کی



وجہ سے بھی کئی افراد ‘شہر سے باہر ہیں ۔ ایسے افراد کا شہر میں موجود نہ ہونا بھی ووٹنگ کی شرح میں کمی کا ایک اہم سبب ہے۔

سب سے اہم وجہ جسکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا وہ یہ ہے کہ کل شہر میں کئی جگہ ای وی ایم مشینوں میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے بے شمار افارد طویل وقت تک لائن میں ٹہرے رہنے کے باوجود انہیں ووٹنگ میں حصہ لینے کا موقع نہ ملا

30اپریل کو انتخبی چھٹی ‘ دوسرے مئی ڈے وہ بھی چھٹی کا دو ‘ اسکے بعد جمعہ کو چھوڑ کر ہفتہ اور اتوار بھی چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے شہر میں خدمات انجام دینے والے کئی سافت وےئر ملازمین بھی چھٹیوں میں اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے۔

اسکے علاوہ محکمہ پولیس کی جانب سے بھی غیر ضروری سختی بھی ووٹنگ کی شرح میں کمی کا ایک اہم سبب ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.